فریدآباد، 22اکتوبر (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے فریدآباد ضلع کے سنپیڑ گاوں میں ایک گھر میں آتش زنی کے واقعہ میں مارے گئے دو بچوں کے رشتہ داروں سے آج یہاں ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ
مرکزی تفتیشی بیورو :سی بی آئی) اس معاملے کی جانچ جلد شروع کرے گی۔
مسٹر کھٹر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد کہا کہ اس معاملے کی سی بی آئی کی انکوائری کی سفارش کی جاچکی ہے اور یہ جلد ہی شروع ہوگی۔